22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش

22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش — تصویر 1

ماضی میں، خدا نےاپنے لوگوں سےاپنے فرشتوں اور نبیوں کے وسیلہ سے کلام کیا۔ لیکن پھر چار سو سال گزر گئے کہ اُس نے اُن سے کلام نہیں کیا۔ اچانک ایک فرشتہ زکریاہ نامی ایک بوڑھے کاہن کے پاس خدا کا پیغام لے کر آیا ۔ زکریاہ اور اُس کی بیوی، الیشبع خدا ترس لوگ تھے، لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔

22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش — تصویر 2

فرشتے نے زکریاہ سے کہا، “تمہاری بیوی کے ایک بیٹا ہوگا۔ اور تم اُس کا نام یوحنا رکھنا ۔ وہ روح القدس سے معمور ہوگا اور لوگوں کو موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) کے لئے تیار کرے گا!” زکریاہ نے جواب دیا، “میری بیوی اور میَں اِتنے بوڑھے ہیں کہ بچے پیدا نہیں کر سکتے! مجھے کیسے پتا چلے گا کہ ایسا ہوگا؟”

22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش — تصویر 3

فرشتے نے زکریاہ کو جواب دیا، “میَں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں کہ تم تک یہ خوشخبری پہنچاؤں۔ کیونکہ تم نے میرا یقین نہیں کیا، تم بچے کے پیدا ہونے تک بولنے کے قابل نہیں رہو گے۔” فوراً ہی اُس کی زبان بند ہو گئی۔ پھر فرشتہ زکریاہ کے پاس سے چلا گیا۔ اِس کے بعدجب زکریاہ گھر واپس لوٹا تو اُس کی بیوی حاملہ ہوگئی۔

22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش — تصویر 4

جب الیشبع کو چھٹا مہینہ تھا، تو وہی فرشتہ الیشبع کی رشتہ دار، جس کا نام مریم تھا پر اچانک ظاہر ہوا۔ وہ کنواری تھی اور اُس کی منگنی یوسف نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی۔ فرشتے نے کہا، " تُو حاملہ ہوگی اور ایک بیٹا جنے گی۔ تُو اُس کا نام یسوع رکھنا ۔ وہ خدائے عظیم کا بیٹا ہوگا اور ابد تک بادشاہی کرے گا۔"

22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش — تصویر 5

بی بی مریم نے جواب دیا، ”یہ کیسے ہوسکتا ہے جبکہ میَں کنواری ہوں؟" فرشتے نے وضاحت کی، “روح القدس تم پر نازل ہوگا اور خدا کی قدرت تم پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لئے بچہ، خدا کا بیٹا اور پاک ہوگا۔” بی بی مریم نے یقین کیا اور جو کچھ فرشتے نے کہا اُسے قبول کیا۔

22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش — تصویر 6

بی بی مریم کے فرشتے سے ہمکلام ہونےکے بعد جلد ہی وہ الیشبع سے ملاقات کرنے کےلیے گئی ۔ جیسے ہی الیشبع نے بی بی مریم کا سلام سُنا، الیشبع کا بچہ اُس کے پیٹ میں اُچھل پڑا۔ جو کچھ خدا نے اُن کے لئے کیا تھا، اُس کے لیےوہ دونوں بہت خوش ہوئیں۔ تین ماہ بی بی مریم ، الیشبع کے پاس رہنے کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ آئی۔

22۔ یوحنا (بپتسمہ دینے والے) کی پیدائش — تصویر 7

الیشبع کے بچے کو جنم دینے کے بعد، الیشبع اور زکریاہ نے فرشتے کے حکم کے مطابق اُس بچے کا نام یوحنا رکھا۔ تب خدا نے زکریاہ کی زبان پھر سے کھول دی اور وہ بولنے لگا۔ زکریاہ نے کہا، “خدا کی تعریف ہو، کیونکہ اُس نے اپنے لوگوں کو یاد رکھاہے! تم، میرے بیٹے، خدائے عظیم کے ایک نبی کہلاؤگے جولوگوں کو بتائے گا کہ وہ کیسے اپنے گناہوں سے معافی حاصل کر سکتے ہیں!”

لوقا 1سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔