29۔ بےرحم نوکر کی کہانی

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 1

ایک دن، پطرس نے جناب یسوع المسیح سے پوچھا، “استاد،اگر میرا بھائی میرے خلاف گناہ کرے تو میَں اُسےکتنی دفعہ معاف کر وں؟ کیا سات بار تک؟” جناب یسوع المسیح نے کہا، “سات بارنہیں، بلکہ سات دفعہ کے ستر بار تک!” اِس بات سے،جناب یسوع المسیح کی مراد تھی کہ ہمیں ہمیشہ معاف کر دینا چاہیے۔ پھر جناب یسوع المسیح نے یہ کہانی سنائی۔

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 2

جناب یسوع المسیح نے کہا کہ“خدا کی بادشاہت اِس طرح سے ہے کہ ایک بادشاہ اپنے نوکروں کے ساتھ حساب کتاب کرنا چاہتا تھا۔ ْاس کے خادموں میں سے ایک پر بہت بڑا قرض تھا کہ 200000 سال کی اجرت کی مالیت کے برابر۔”

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 3

‘’چونکہ نوکر قرض ادا نہیں کر سکتا تھا، بادشاہ نے کہا،’اِس شخص اور اِس کے خاندان کو ‏غلامی میں بیچ دیا جائے تاکہ اِس کے قرض کی رقم ادا ہو سکے۔’"

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 4

“نوکربادشاہ کے سامنے گھٹنوں کے بل ہو گیا اور کہنے لگا، ‘مجھ پر مہربانی کریں ،میَں اپنے قرض کی پوری رقم آپ کو ادا کردوں گا۔’ بادشاہ کو نوکر پر ترس آیا، تو اُس نے اُسکا سارا قرض معاف کر دیا اور اُسے جانے دیا۔”

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 5

لیکن جب وہ نوکر بادشاہ کے حضور سے باہر نکلا، تو اُسے اپنا ایک ساتھی نوکر ملاجس نے اُس کا قرض دینا تھا، کوئی چار ماہ کی اجرت کی مالیت کے برابر۔ اْس نوکر نے اپنے ساتھی کو پکڑ لیااور اْسے کہا،“میری رقم جو تجھ پر قرض ہے مجھے ادا کر!”

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 6

اُس کا ہم خدمت گھٹنوں کے بل ہو گیا اور کہنے لگا،‘مجھ پر مہربانی کریں، میَں اپنے قرض کی پوری رقم آپ کو ادا کردوں گا۔’ لیکن معاف کرنے کی بجائے،اِس نوکر نے اپنے ساتھی نوکر کو جیل میں ڈال دیا کہ جب تک قرض ادا نہ کر دے وہیں رہے۔"

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 7

“کچھ دوسرے نوکروں نے یہ سب کچھ ہوتے دیکھا اور بہت پریشان ہوئے۔ وہ بادشاہ کے پاس گئے اور اُسے سب کچھ بتایا۔”

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 8

“بادشاہ نے نوکر کو بلایا اورکہا،‘او خبیث نوکر‎! تُو نے میری منت کی اِس لیے میَں نے تیرا قرض معاف کر دیا۔ تجھے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔’ بادشاہ اِس قدر برہم ہواکہ اْس نے اُس خبیث نوکر کو جیل میں پھینکوا دیا کہ جب تک وہ اپنا سارا قرض ادا نہ کر دے وہیں رہے۔”

29۔ بےرحم نوکر کی کہانی — تصویر 9

پھر جناب یسوع المسیح نے کہا، " اگر تم اپنے دل سے اپنے بھائی کو معاف نہ کرو گے تو میرا آسمانی باپ یہی تم میں سے ہر ایک کے ساتھ کرے گا۔"

متی 18: 21-35 سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔