34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 1

جناب یسوع المسیح نے خدا کی بادشاہت کے بارے میں بہت سی اَور کہانیاں بھی سنائیں۔ مثال کے طور پر، انہوں نے کہا کہ، “خدا کی بادشاہی ایک رائی کے بیج کی مانند ہےجو کسی نے اپنے کھیت میں لگایا۔ تم جانتے ہو کہ رائی کا بیج سب سے چھوٹا بیج ہے۔”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 2

لیکن جب رائی کا بیج اگتا ہے تو تمام کھیت کے پودوں میں سب سے بڑا ہوجاتا ہے، اتنا بڑا کہ پرندے آ کر اُس کی شاخوںمیں آرام کرتے ہیں۔

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 3

جناب یسوع المسیح نے ایک اوَر کہانی سنائی کہ، “خدا کی بادشاہی اُس خمیر کی مانند ہے جو ایک عورت آٹےمیں ملا کر گوندھتی ہے اور پھر وہ سارے آٹے میں پھیل جاتا ہے۔”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 4

“خدا کی بادشاہی کسی کھیت میں کسی کے چھپائے ہوئے خزانے کی مانند بھی ہے۔ کسی شخص کو وہ خزانہ مل گیا اور وہ اُس نے دوبارہ کھیت میں چھپا دیا۔ وہ اس قدر خوشی سے بھر گیا کہ اُس نے اپنا سب کچھ بیچ ڈالا اور اُس پیسے سے جا کر اُس کھیت کو خرید لیا۔”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 5

“خدا کی بادشاہی ایک نایاب اور بیش قیمت موتی کی مانند بھی ہے۔ جب وہ موتی ایک موتیوں کے سوداگر کو ملا تو اُس نے اپنا سب کچھ بیچ کر اُن سارے پیسوں سے اُسے خرید لیا۔”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 6

تب جناب یسوع المسیح نے ایک کہانی اُن لوگوں کو سنائی جو اپنے اعمال صالحہ پر اعتماد کرتے تھے اور دوسرے لوگوں کو حقیر سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا،“دو آدمی ہیکل میں دعا کرنےکے لیے گئے۔ اُن میں سے ایک تو محصول لینے والا گنہگار اور دوسرا ایک مذہبی رہنما تھا۔”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 7

“مذہبی رہنما نےاِس طرح سے دعا کی،‘خداوند تیرا شکر ہو کہ میَں دوسرو‎ں کی طرح ایک گنہگارنہیں ہوں-جیسا کہ ڈاکو، ظالم، زناکار،اور نہ ہی اِس محصول لینےوالے کی مانند ہوں۔’”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 8

“‘میَں ہفتے میں دو بار روزہ رکھتا ہوں اور اپنی تمام آمدنی اور مال کا دس فیصدتجھے دیتا ہوں’”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 9

“لیکن محصول لینے والا مذہبی شخص سے بہت دورکھڑا رہا اور یہاں تک کہ آسمان کی طرف نگاہ بھی نہ کی۔ اِس کے بجائے، وہ اپنی مٹھی سے اپنی چھاتی پیٹتا اور دعا کرتا رہا،‘اے خدا، برائے مہربانی مجھ پر رحم فرما کیونکہ میَں گنہگار ہوں’”

34۔ جناب یسوع المسیح مزید کہانیاں سنا کر تعلیم دیتے ہیں — تصویر 10

پھر جناب یسوع المسیح نے کہا، “میَں تم سے سچ کہتا ہوں، خدا نے محصول لینے والے کی دعا سنی اور اُسے راستباز قرار دیا۔ لیکن اُس نے مذہبی رہنما کی دعا کو پسند نہیں کیا۔ خدا ہر عاجز کو سرفراز کرے گا، اور ہر مغرور کا سر نیچا کرے گا۔”

متی 13: 31-33، 44-46؛ مرقس 4: 30-32؛ لوقا 13: 18-21؛ 18: 9-14سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔