41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 1

سپاہیوں کے جناب یسوع المسیح کو مصلوب کرنے کے بعد، یہودی رہنماؤں نے پیلاطس سے کہا، “اِس جھوٹے، یسوع، نے یہ کہا تھا کہ وہ تین دن کے بعد مردوں میں سے جی اٹھے گا۔ کسی نہ کسی کوقبر کا پہرا ضرور دینا ہو گا تاکہ اِس بات کی تسلی کی جا سکے کہ اُسکے شاگرد میت کو چرانہ لے جائیں اور پھر اُس کے مردوں میں سے جی اٹھنے کا چرچا کرنے لگیں۔”

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 2

پیلاطس نے کہا، “کچھ سپاہیوں کو لےجاؤ اور جہاں تک ہو سکے قبرکی حفاظت اور نگرانی کرو۔” چنانچہ اُنہوں نے قبر کے منہ پر رکھے پتھر پر مہرلگا دی اور اِس یقین دھانی کے لیے کہ کوئی بھی اُنکی میت کو چُرا نہ سکے، وہاں سپاہی کھڑے کر دیئے۔

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 3

جناب یسوع المسیح کےدفنانے کے بعد کا دن سبت کا دن تھا، اور یہودیوں کو اُس دن کسی بھی قبر کے پاس جانے کی اجازت نہیں تھی۔ سبت کےاگلے دن صبح سویرے کئی عورتوں نےجناب یسوع المسیح کی قبر پر جانے کی تیاری کی تاکہ اُن کی میت پربہت سے مصالحے لگا سکیں۔

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 4

اچانک،وہاں ایک بڑا زلزلہ آیا۔ ایک فرشتہ جو کہ آسمان سے چمکتی بجلی کی مانند روشن تھا آسمان سے وہاں ظاہر ہوا۔ وہ اُس پتھر کو جو قبر کے منہ پررکھا تھا لڑھکاکراُس پربیٹھ گیا۔ قبر کی نگرانی کرنے والے سپاہی ڈر گئے اور مردہ آدمیوں کی طرح زمین پر گر پڑے۔

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 5

جب خواتین قبر پر پہنچیں،تو فرشتے نے اُن سے کہا، " ڈرو مت۔ جناب یسوع المسیح یہاں نہیں ہيں۔ وہ مردوں میں سے جی اٹھےہیں، ویسے ہی جیسے اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ جی اُٹھیں گے!قبر کے اندر دیکھو۔" خواتین نے قبر میں چھانک کر دیکھا جہاں جناب یسوع المسیح کی لاش رکھی گئی تھی ۔ اُنکی لاش وہاں نہیں تھی!

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 6

پھر فرشتےنے خواتین کو بتایا، “جاؤ اور شاگردوں کو بتاو، ‘جناب یسوع المسیح مردوں میں سے جی اُٹھے ہيں’ اور وہ تم سے پہلے گلیل کو جائیں گے۔”

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 7

خواتین خوف اور انتہائ خوشی سے بھرپور تھیں۔ وہ شاگردوں کو خوشخبری دینے کے لئے بھاگ پڑئیں۔

41۔ خدا جناب یسوع المسیح کو مردوں میں سے زندہ کرتا ہے — تصویر 8

ابھی خواتین شاگردوں کو خوشخبری دینے کے لئے راستےہی میں تھیں کہ ،جناب یسوع المسیح اُن پر ظاہر ہُوئے،اور اُنہوں نے اُنہیں سجدہ کیا ۔ جناب یسوع المسیح نے کہا،“ڈرو مت۔ جاؤ اورمیرے شاگردوں کو بتاؤ کہ وہ گلیل کو جائیں۔ وہ مجھے وہاں دیکھیں گے۔”

متی کے27: 62-28: 15؛ مارک 16: 1-11؛ لوقا 24: 1-12؛ یوحنا 20: 1-18سے لی گئ بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔