9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 1

حضرت یوسف کی وفات کے بعد اُن کے سارے رشتہ دار مصر ہی میں رہے۔ وہ اور اُن کی آل اولاد کئی سالوں تک وہاں رہتے رہے اور وہاں اُن کے بہت سے بچے ہوئے۔ وہ اسرائیلی کہلانےلگے ۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 2

صدیاں گزرنے کے بعد، اسرائیلیوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ۔ مصری حضرت یوسف کو اور جو کچھ اُنہوں نے انکی مدد کے لئے کیا تھا سب بھول گئے۔ وہ اسرائیلیوں سے خوف زدہ ہو گئے کیونکہ وہ تعداد میں بہت زیادہ تھے۔ پس فرعون جو اُس وقت مصر پر حکومت کرتا تھا،اُس نے اسرائیلیوں کو مصریوں کا غلام بنادیا۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 3

اُن مصریوں نے اسرائیلیوں کو بہت سی عمارتیں اور حتی ٰکہ پورے کے پورے شہر تعمیر کرنےپر مجبور کردیا۔ سخت محنت نے اُن کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا تھا، مگر خدا نے انہیں برکت دی اور ان کی اولاد تعداد میں بڑھتی گئی۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 4

فرعون نے دیکھا کہ اسرائیلیوں کے بہت سے بچے پیدا ہورہے ہیں، تو اس نے اپنے لوگوں کو حکم دیا کہ تمام اسرائیلی نو مولود بیٹوں کو دریائے نیل میں پھینک کر مار دیا جائے۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 5

ایک اسرائیلی عورت کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ اُس نے اور اُس کے شوہر نے جہاں تک ممکن ہو سکتا تھا اُس بچے کو چھپا ئے رکھا۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 6

جب لڑکے کے والدین اُسے مزید چھپا نہ سکے، تو وہ اُسے ہلاک ہونے سے بچانے کے لئے دریائے نیل کے کنارے سر کنڈوں کے درمیان،ایک نہ ڈوبنے والی ٹوکری میں ڈال کرچھوڑ آئے۔ ا ُس بچے کی بڑی بہن اُسے دیکھتی رہی کہ اُس کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 7

فرعون کی ایک بیٹی نے ٹوکری کو دیکھا اور اُس کے اندر جھانکا۔ جب اُس نے بچے کو دیکھا تو اُس نے اُسے اپنا بیٹا بناکرلےلیا۔ اُس نے بچے کو دودھ پلانے کے لئے ایک اسرائیلی عورت کو رکھا، وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ عورت اُسی بچے کی ماں تھی۔ جب بچہ کافی بڑا ہوگیا کہ اُسے ماں کے دودھ کی ضرورت نہ رہی، تو اُس نے اُسے فرعون کی بیٹی کو واپس دے دیا،جس نے اُس کا نام موسیٰ رکھا۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 8

جب حضرت موسیٰ جوان ہو گئے ،تو ایک دن اُنہوں نے دیکھا، کہ ایک مصری ایک اسرائیلی غلام کو پیٹ رہا ہے ۔ حضرت موسیٰ نے اپنے اسرائیلی بھائی کو بچانے کی کوشش کی۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 9

جب حضرت موسیٰ نے سوچا کہ اُنہیں کوئی نہ دیکھے گا، تو اُنہوں نے مصری کو قتل کر کے اُس کی لاش کو دفنا دیا۔ مگر کسی نے حضرت موسیٰ کو اِیسا کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 10

جب فرعون کو خبر ملی کہ حضرت موسیٰ نے کیا کیا،تو اُس نے اُنہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ حضرت موسیٰ خود کو فرعون کے سپاہیوں سے بچانے کے لئے مصر سے بیابان کو بھاگ گئے۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 11

حضرت موسیٰ مصر سے دور بیابان میں جا کرایک چرواہا بن گئے۔ اُنہوں نےوہاں کی ایک عورت سے شادی کر لی اوروہاں اُن کے دو بیٹے پیداہوئے۔

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 12

ایک دن جب حضرت موسیٰ اپنی بھیڑيں چرا رہے تھے، تو اُنہوں نے ایک جھاڑی کو آگ لگے ہوئےدیکھا۔ لیکن وہ جھاڑی آگ میں بھسم نہ ہوتی تھی۔ حضرت موسیٰ جھاڑی کی جانب بڑھے تاکہ قریب سے اچھی طرح سے دیکھ سکیں۔ جیسے ہی وہ جلتی ہوئی جھاڑی کے نزدیک پہنچے،تو خدا کی آواز نے کہا،" موسیٰ اپنے جوتے اتار۔جس جگہ تو کھڑا ہے وہ مقدس زمین ہے۔"

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 13

خدا نے کہا ،" میَں نے اپنے لوگوں کی اذیت دیکھی ہے۔ میَں تجھے فرعون کے پاس بھیجوں گا تا کہ تو اسرائیلیوں کو مصر کی غلامی سے چھڑا لائے۔ میَں انہیں کنعان کی سرزمین دوںگا، وہ سرزمین جس کا میَں نے ابرہام، اضحاق اور یعقوب سے وعدہ کیا تھا۔"

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 14

حضرت موسیٰ نے پوچھا، " اگر لوگ پوچھیں کہ مجھے کس نے بھیجا ہےتو مجھے کیا کہنا ہو گا؟ " خدا نے کہا،" میَں جو ہوں سو ہوں۔ انہیں بتا دینا،‘میَں ہوں نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔’ اُن کو یہ بھی بتادینا،’ میَں یہوواہ ہوں، تمہارے آباواجدادابرہام، اضحاق،اور یعقعوب کا خدا۔ میرا یہ نام ابد تک ہے۔"

9۔ خدا حضرت موسیٰ کو بلاتا ہے — تصویر 15

حضرت موسیٰ خوف زدہ تھے اور فرعون کے پاس جانا نہیں چاہتے تھے کیونکہ وہ سوچتے تھے کہ وہ اچھی طرح سے بات نہیں کر سکتے، تو خدا نے حضرت موسیٰ کے بھائی، ہارون کو اُن کی مدد کے لئے بھیجا۔ خدا نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون کو تنبیہ کی کہ فرعون سخت دل ہو گا۔

خروج کی کتاب 1 - 4 سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔