24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 1

حضرت یوحنا، حضرت زکریاہ اوربی بی الشبیع کے بیٹے، بڑے ہوکر ایک نبی بن گئے۔ وہ بیابان میں رہتے، جنگلی شہد اور ٹڈیاں کھاتے، اور اونٹ کے بالوں کی پوشاک پہنتے تھے۔

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 2

بہت سے لوگ بیابان میں حضرت یوحنا کو سننےکے لیے آئے۔ اُنہوں نے اُن کے سامنے یہ کہتے ہوئے منادی کی کہ “توبہ کرو، کیونکہ خدا کی بادشاہی نزدیک ہے!”

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 3

جب لوگوں نے حضرت یوحنا کا پیغام سُنا، تو اُن میں سے بہتیروں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی، اور حضرت یوحنا نے اُنہیں بپتسمہ دیا۔ بہت سے مذہبی راہنما بھی حضرت یوحنا سے بپتسمہ لینے آئے، لیکن انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف نہ کیا اور توبہ نہ کی ۔

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 4

حضرت یوحنا نے مذہبی راہنماؤں کوکہا، “اے زہریلے سانپو‎! توبہ کرو اور اپنے روّیوں کو بدلو۔ ہر درخت جو اچھا پھل نہیں لاتا کاٹ ڈالا جائے گا اور آگ میں پھینکا جائے گا۔” حضرت یوحنا نے وہ سب پورا کیا جو نبی نے کہا تھا،“دیکھ میَں اپنے رسول کو تیرے آگےبھیجوں گا اور وہ تیری راہ تیار کرے گا۔”

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 5

بعض یہودیوں نے حضرت یوحنا سے پوچھا کہ کیا وہ موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) ہیں۔ حضرت یوحنا نے جواب دیا، “میَں موعودامسیح(وعدہ کیا ہوا مسیحا) نہیں ہوں، لیکن کوئی میرے بعد آنے والا ہے۔ وہ اتنا ا‏عظیم ہے کہ میَں اُس کی جوتی کا تسمہ تک کھولنے کے لائق نہیں ہوں۔”

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 6

اگلے دن، جناب یسوع المسیح حضرت یوحنا سے بپتسمہ لینے کو آئے۔ جب حضرت یوحنا نے اُنہیں دیکھا، تو کہا، “دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو دُنیا کا گناہ اٹھا لے جائے گا۔”

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 7

حضرت یوحنا نے جناب یسوع المسیح کو کہا، “میَں آپ کو بپتسمہ دینے کے لائق نہیں ہوں۔ بلکہ آپ کو مجھے بپتسمہ دینا چاہیے۔” مگر جناب یسوع المسیح نے کہا، “تمہیں مجھے بپتسمہ دینا چاہیے کیونکہ ایسا کرنا درست ہے۔” پس حضرت یوحنا نے اُنہیں بپتسمہ دیا، حالانکہ جناب یسوع المسیح نے کبھی گناہ نہیں کیا تھا۔

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 8

جب جناب یسوع المسیح بپتسمہ لینے کے بعد پانی سے باہر اوپر آئے، تو خدا کی روح فاختہ کی شکل میں ظاہر ہوئی اور نیچے آکر اُن پر ٹھہرگئی۔ اُسی وقت، آسمان سے خد ا کی آواز آئی، “تُو میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میَں بہت خوش ہوں۔”

24۔ یوحنا جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیتاہے — تصویر 9

خدا نے حضرت یوحنا کو بتایا تھاکہ، “جس ایک پر جسے تو بپتسمہ دیگا پاک روح آ کر ٹھہرجائے گی۔ وہی شخص خدا کا بیٹا ہے۔” خدا صرف ایک ہے۔ لیکن جب حضرت یوحنا نے جناب یسوع المسیح کو بپتسمہ دیا، تو اُنہوں نے خدا باپ کو بولتے ہوئے سُنا، خدا کے بیٹے کو دیکھا، جو جناب یسوع المسیح ہیں اور اُنہوں نے پاک روح کو(فاختہ کی شکل میں) دیکھا۔

متی 3، مرقس 11-9:1اور لوقا 23-1:3سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔