25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 1

جناب یسوع المسیح کےبپتسمہ لینے کے فوراً بعد روح القدس اُنہیں بیابان میں لے گئی جہاں اُنہوں نے چالیس دن اور چالیس راتوں تک روزہ رکھا۔ پھر شیطان نے جناب یسوع المسیح کے پاس آکر اُنہیں گناہ کرنے کے لئے آزمایا۔

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 2

شیطان نے یہ کہہ کر جناب یسوع المسیح کو آزمایا،" اگر آپ خدا کے بیٹے ہیں تو اِن پتھروںکو روٹیوں میں بدل دیں تاکہ آپ اِنہیں کھا سکیں!"

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 3

جناب یسوع المسیح نے جواب دیا،“خدا کے کلام میں لکھا ہے،‘لوگوں کو زندہ رہنے کے لیے صرف روٹی ہی کی ضرورت نہیں، بلکہ اُنہیں ہر اُس لفظ کی ضرورت ہےجوخدا بولتا ہے!’”

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 4

پھر شیطان جناب یسوع المسیح کو ہیکل کے سب سے اونچے مقام پر لے گیااور کہا،" اگر آپ خدا کے بیٹے ہیں تو اپنے آپ کو نیچے پھینک دیں،کیونکہ یہ لکھا ہےکہ’ خدا اپنے فرشتوں کو حکم دے گاکہ آپ کو اٹھا لیں تاکہ آپ کے پاؤں کو پتھر سے ٹھیس نہ لگے۔’"

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 5

لیکن جناب یسوع المسیح نے کلام مقدس سے حوالہ دیتے ہوئے شیطان کا جواب دیا۔اُنہوں نے کہا،“خدا اپنے کلام میں حکم دیتا ہے،‘اپنے رب خداوند خدا کونہ آزماؤ ۔’”

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 6

پھر شیطان نے جناب یسوع المسیح کو دنیا کی ساری سلطنتیں اور اُن کی شان وشوکت دکھائی اور کہا،" اگر جھک کر مجھے سجدہ کرو اور میری عبادت کرو،تو میَں تمہیں یہ سب دے دوں گا۔"

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 7

جناب یسوع المسیح نے جواب دیا، “مجھ سے دورہو جا او شیطان! خدا اپنے کلام میں لوگوں کو حکم دیتا ہے،‘صرف خداوند اپنے خدا کی عبادت کرو،اور صرف اُس کوسجدہ کرو۔’”

25۔ شیطان جناب یسوع المسیح‎ ‎کو آزماتا ہے — تصویر 8

جناب یسوع المسیح شیطان کی آزمائشوں میں نہ آئے،تو شیطان نے اُنہیں چھوڑ دیا۔ پھر فرشتوں نے آکرجناب یسوع المسیح کی خدمت کی۔

متی 4: 1-11؛ مرقس 1: 12-13؛ لوقا 4: 1-13 سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔