31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 1

پھر جناب یسوع المسیح نے اپنے شاگردوں سے کہاکہ کشتی میں سوار ہو کرجھیل کے دوسرے کنارے کی طرف چلے جائیں، جبکہ وہ خود بھیڑ کو رخصت کرنے کے لئے رک گئے۔ جناب یسوع المسیح کے لوگوں کو بھیج دینے کے بعد، وہ ایک پہاڑ پر دعا کرنے کے لیے چڑھ گئے۔ جناب یسوع المسیح وہاں پر بالکل اکیلے تھے، اور وہ رات کو دیر تک دعا کرتے رہے۔

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 2

دریں اثنا، شاگرد کشتی کو چلا رہے تھے، آدھی رات گزر جانے کے بعد بھی وہ صرف جھیل کے وسط ہی میں پہنچ سکےتھے۔ اُنہیں چپّو چلانے میں بہت مشکل ہو رہی تھی کیونکہ ہوا اُن کی مخالف سمت میں چل رہی تھی۔

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 3

پھر جناب یسوع المسیح دعاختم کرکے شاگردوں کے پاس گئے۔ وہ جھیل پار کر کے کشتی کی طرف پانی کے اوپر چلتے ہوے آئے!

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 4

شاگردوں نے جب جناب یسوع المسیح کو دیکھا تو انتہائی خوفزدہ ہوئے، کیونکہ وہ یہ سمجھے کہ وہ ایک بھوت کو دیکھ رہے تھے۔ جناب یسوع المسیح جانتے تھے کہ وہ خوفذدہ ہیں، اس لیے اُنہوں نے اُنہیں پکار کر کہا،“ڈرو مت، یہ میَں ہوں!”

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 5

پھر پطرس نے جناب یسوع المسیح سے کہا، “اگر یہ آپ ہی ہیں تو مجھے حکم دیں کہ میَں پانی کے اوپرچل کر آپ کے پاس آ‎ؤں۔” جناب یسوع المسیح نے پطرس سے کہا،“آجاؤ!”

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 6

لہٰذا، پطرس کشتی سے باہر نکلا اور پانی کی سطح کے اوپر جناب یسوع المسیح کی طرف چلنا شروع کر دیا۔ تھوڑا سا چلنے کے بعد،اُس نے اپنی آنکھیں جناب یسوع المسیح پر سے ہٹا لیں اور لہروں کو دیکھنے اور تیز ہوا کومحسوس کرنے لگا۔

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 7

پھر پطرس خوفذدہ ہو گیا اور پانی میں ڈوبنے لگا۔ وہ چلّایا،“مالک، مجھے بچا لے!” جناب یسوع المسیح نے فوراً ہاتھ بڑھا کر اُسے پکڑ لیا۔ پھر انہوں نے پطرس سے کہا، “او کم اعتقاد شخص، تُو نے شک کیوں کیا؟”

31۔ جناب یسوع المسیح پانی پر چلتے ہیں — تصویر 8

جب پطرس اور جناب یسوع المسیح کشتی میں سوار ہوئے تو تیز ہوا فوراً تھم گئی اور پانی پْرسکون ہو گیا۔ شاگرد ہکا بکا رہ گئے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوے اُن کو سجدہ کیا کہ،“یقیناً، آپ خدا کے بیٹے ہیں۔”

متی 14: 22-33؛ مرقس 6: 45-52؛ یوحنا 6: 16-21 سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔