32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 1

ایک دن، جناب یسوع المسیح اور اُن کے شاگردایک کشتی میں سوار ہو کرجھیل کے اُس پار گئے جہاں گراسینی ‎لوگ بستے تھے‎۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 2

جب وہ جھیل کے دوسرے کنارے تک پہنچےتو ایک شخص دوڑتا ہوا جناب یسوع المسیح کے پاس آیا اُس میں‎ بدروحیں تھیں۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 3

یہ شخص اِس قدر طاقتور تھا کہ کوئی بھی اُس پر قابو نہیں پا سکتا تھا۔ لوگوں نے اُسکے ہاتھ پاؤںکو زنجیروں سے بھی باندھا، لیکن وہ اُن کو توڑدیا کرتاتھا۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 4

وہ شخص قبرِستان میں قبروں کے درمیان رہتا تھا۔ یہ شخص دن رات چیختا چلاتا رہتا تھا۔ وہ نہ تو کپڑے پہنتا تھا بلکہ پتھروں سے اپنا بدن بھی بار بار زخمی کرتا تھا۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 5

وہ شخص جب جناب یسوع المسیح کے پاس آیا تو اُنکے سامنے اپنے گھٹنوں کے بل گرا۔ جناب یسوع المسیح نے بدروح سے کہا،“اِس آدمی میں سے باہر آ جا!”

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 6

وہ آدمی جس میں بدروح تھی اونچی آواز سے چلّایا،“تُو مجھ سے کیا چاہتاہے، یسوع، خدائے عظیم کے بیٹے؟ برائے مہربانی مجھے اذیت نہ دینا!” پھر جناب یسوع المسیح نے بدروح سے پوچھا، “تیرا نام کیا ہے؟” اُس نے کہا،" میرا نام لشکر ہے، کیونکہ ہم بہت سے ہیں۔" (رومی فوج کے ہزاروں سپاہیوں کےگروہ کو ایک “لشکر”کہا جاتا تھا۔)

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 7

بدروحوں نے جناب یسوع المسیح کی منت کی،“برائے مہربانی ہمیں اِس علاقے سے باہر نہ بھیجیں!” ایک قریبی پہاڑی پر سؤروں کا ایک ریوڑ چر رہا تھا۔ پس، بدروحوں نے جناب یسوع المسیح کی منت کی،“برائے مہربانی ہمیں ان سؤروں میں بھیج دیں! جناب یسوع المسیح نے کہا،”جاؤ!"

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 8

بدروحیں اُس آدمی میں سے نکل آئیں اور سؤروں میں داخل ہو گئیں۔ سؤروں کا ریوڑ پہاڑی پر سے گر کر نیچے جھیل میں جا کر ڈوب گیا۔ ریوڑ میں سوّروں کی تعداد تقریباً 2000 تھی۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 9

جب اُن لوگوں نے جو سوّروں کی دیکھ بھال کر رہے تھے دیکھا کہ کیا ہواہے،تو اُنہوں نے شہرمیں جا کر ہر ایک کو جناب یسوع المسیح کی کرامات کا ماجرہ سنایا۔ شہر سے لوگوں نے آ کر اُس شخص کو دیکھا جس میں بدروحیں تھیں۔ وہ شخص کپڑے پہنے ہوئے، پرسکون طریقہ سے اور ایک عام انسان کی طرح پورے ہوش وحواس میں بیٹھا تھا۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 10

لوگ بہت خوفذدہ ہوئےاور جناب یسوع المسیح کو وہاں سے چلے جانے کے لیے کہا۔ تو جناب یسوع المسیح کشتی میں سوار ہو کرجانے کے لیے تیار ہُوئے۔ وہ شخص جس میں بدروحیں تھیں جناب یسوع المسیح کی منت کرنے لگا کہ اُسے اپنے ساتھ لے جائیں۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 11

لیکن جناب یسوع المسیح نے اُس سے کہا،" نہیں، میَں چاہتا ہوںکہ تم اپنے گھر جاؤ اوراپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو وہ سب کچھ بتاؤ جو خدانے تمہارے لیے کیا ہےکہ اُس نے کس طرح تم پر رحم کیا ہے۔"

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 12

پس وہ شخص گیا اور ہر اک کوبتایا کہ جناب یسوع المسیح نے اُس کے لیے کیا کیِا۔ ہر ایک جس نے اُس کی کہانی سنی وہ حیرت اورتعجب سے بھرگیا۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 13

جناب یسوع المسیح جھیل کے دوسری طرف لوٹ آئے۔ وہ وہاں پہنچے تواُن کےگرد ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا اور لوگوں نے چاروں طرف سے جنابِ یسوع المسیح کو گھیر رکھا تھا۔ اُس ہجوم میں ایک عورت تھی جو کہ بارہ برس سے خون کی بیماری میں مبتلا تھی۔ اس نے طبیبوں کو اپنا سارا پیسہ لٹا دیا تھاکہ وہ اُسے شفا دیں، لیکن وہ اوَر بھی زیادہ بیمار ہو گئی تھی۔

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 14

اُس نے سن رکھا تھاکہ جناب یسوع المسیح نے بہت سے بیمار لوگوں کو شفا دی ہےتو اُس نے سوچا،“مجھے یقین ہے کہ اگر میَں صرف اُن کی پوشاک کو چُھوہی لوں، تو میَں شفا پا جاؤں گی!” وہ جناب یسوع المسیح کے پیچھے آئی اور اُن کے کپڑوں کو چُھو لیا۔ جیسے ہی اُس نے اُن کو چُھوّا تو اُس کا خون بہنا بند ہو گیا!

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 15

فوراً جناب یسوع المسیح کو احساس ہُوا کہ اُن میں سے شفا کی قوت نکلی ہے۔ تو اُنہوں نے پیچھے مڑکر پوچھا، “مجھے کس نے چُھوا ہے؟” اُن کے شاگردوں نے جواب دیا،“اتنے لوگ آپ کے اردگرد جمع ہیں اور آپ سے ٹکراتے ہیں۔ آپ نےیہ کیوں پوچھا کہ،”مجھے کس نے چھوا ہے؟"

32۔ جناب یسوع المسیح ایک آسیب زدہ شخص اور ایک بیمار عورت کو شفا دیتے ہیں — تصویر 16

وہ عورت جناب یسوع المسیح کے سامنے اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑی اور خوف سے کانپنے لگی۔ پھر اُس نے اُنہیں بتایا کہ اُس نے کیا کیا اور یہ کہ اُس نے شفا پائی ۔ جناب یسوع المسیح نے اُس سے کہا،“تیرے ایمان نے تجھے شفا دی ہے۔ سلامتی سے چلی جا۔”

متی 8: 28-34؛ 9: 20-22؛ مرقس 5: 1-20؛ 5: 24B-34؛ لوقا 8: 26-39؛ 8: 42B-48 سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔