44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 1

ایک دن، پطرس اور یوحنا ہیکل کو جا رہے تھے۔ وہ‎ ‎جونہی ہیکل کے گیٹ کے قریب پہنچے، تو اُنہوں نے ایک اپاہج شخص کو دیکھا جو بھیک مانگ رہا تھا۔

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 2

پطرس نے لنگڑے آدمی کی طرف دیکھا اور کہا، “میرے پاس تمہیں دینے کے لئے کوئی پیسہ نہیں ہے۔ لیکن جو میرے پاس ہے وہ تمہیں ضرور دوں گا۔ جناب یسوع المسیح کے نام میں اٹھ اور چل!”

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 3

فوراً، خدا نے اپاہج آدمی کو شفا دی، اور وہ چلنے پھرنے اور اچھلنےکودنے لگا، اور خدا کی تعریف کرنے لگا۔ وہ لوگ جو ہیکل کے صحن میں موجود تھے ہکا بکا رہ گئے۔

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 4

لوگوں کی ایک بھیڑ فوراً اُس آدمی کو دیکھنے کے لیے آ‎ئی جس نے شفا پائی تھی۔ پطرس نے اُن سے کہا، “تم کیوں اِس قدر حیران ہو کہ اِس آدمی نے شفا پائی ہے؟” ہم نے اپنی طاقت یا نیکی کے بل بوتے اِس کو شفا نہیں دی۔ بلکہ، یہ جناب یسوع المسیح کی طاقت ہے اور وہ ایمان ہے جو جناب یسوع المسیح دیتے ہیں جس سے اِس آدمی کو شفا ملی ہے۔"

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 5

“تم وہ لوگ ہو جنہوں نے رُومی گورنر کو کہا تھاکہ وہ جناب یسوع المسیح کو قتل کرے۔ تم نے زندگی کے مصنف کو قتل کر دیا، لیکن خدا نے اُسے مردوں میں سے زندہ کیا۔ اگرچہ تم خود اپنے افعال نہ سمجھ سکتے تھے کہ کیا کر رہے ہو، خدا نے تمہارے اعمال کا استعمال کرتے ہوئے اُن پیشن گوئیوں کو پورا کیا کہ مسیح اذیتیں اٹھائے گا اورمارا جائے گا۔ تو اب، توبہ کرو اور خدا کی طرف رجوع کرو تاکہ تمہارے گناہ دھل جائيں۔”

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 6

ہیکل کے رہنما پطرس اور یوحنا کی باتوں سے بہت پریشان تھے۔ اُنہوں نے اُن کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔ لیکن بہت سے لوگ پطرس کے پیغام پر ایمان لے آئے اور جناب یسوع المسیح پر ایمان رکھنے والے آدمیوں کی تعداد تقریباً پانچ ہزار (5000)تک بڑھ گئی۔

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 7

اگلے دن، یہودی رہنماؤں نے پطرس اور یوحنا کو سردار کاہن اور دوسرے مذہبی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔ اُنہوں نے پطرس اور یوحنا سے پوچھا، “تم نے کس طاقت کے ذریعے اِس اپاہج شخص کو شفا دی ہے؟ ‎”

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 8

پطرس نے اُنہیں جواب دیا، “یہ شخص جناب یسوع المسیح جو کہ موعودا مسیح (وعدہ کیا ہوا مسیحا) ہیں اُن کی طاقت سے شفا پا کر آپ کے سامنے کھڑا ہے۔ آپ نے تو اُن کو مصلوب کیا، لیکن خدا نے اُنہیں دوبارہ زندہ کر کے اٹھا دیا! آپ نے تو اُنہیں مسترد کر دیا، لیکن جناب یسوع المسیح کی طاقت کے سوا نجات پانے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے!”

44۔ پطرس اور یوحنا ایک بھکاری کو شفا دیتے ہیں — تصویر 9

وہ رہنما حیران و پریشان تھے کہ کس دلیری سے پطرس اور یوحنا بول رہے تھے، کیونکہ وہ دیکھ سکتے تھے کہ یہ معمولی آدمی ہیں جو کہ اَن پڑھ ہیں۔ لیکن پھر اُنہیں یہ یاد آیا کہ یہ آدمی جناب یسوع المسیح کے ساتھ رہے تھے۔ پطرس اور یوحنا کو دھمکانے کے بعد، انہوں نے انہیں جانے دیا۔

اعمال کی کتاب کا 3 باب اور اسکی 1سے 4 اور 22 آیات سے لی گئ بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔