45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 1

ابتدائی کلیسیا کے رہنماؤں میں سے ایک ستفنس نامی شخص تھا۔ اس کی شہرت اچھی اور وہ پاک روح اور حکمت سے بھرپور تھا۔ ستفنس نے بہت سے معجزات کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کو اذ راہِ ترغیب سمجھایا کہ جناب یسوع المسیح پر ایمان لائیں۔

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 2

ایک روز جب ستفنس جناب یسوع المسیح کے بارے میں تعلیم دے رہا تھا، کچھ یہودی جو کہ جناب یسوع المسیح پر ایمان نہیں رکھتے تھے اُس سے بحث کرنے لگے۔ وہ غصے میں آ گئے اور مذہبی رہنماؤں کو ستفنس کے بارے میں جھوٹ کہنے لگے۔ اُنہوں نے کہا کہ “ہم نے اِسے حضرت موسیٰ اور خدا کے بارے میں کفر کہتے سنا ہے!”۔ مذہبی رہنماؤں نے ستفنس کو گرفتار کر لیا اور اُسے سردار کاہن اور دیگر یہودی رہنماؤں کےپاس لے آئے جہاں مزید جھوٹے گواہوں نے اُس کے بارے میں اوَر جھوٹ بولا۔

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 3

امام ِاعظم (سردار کاہن) نے ستفنس سے پوچھا “کیا یہ باتیں سچ ہیں؟” ستفنس نے جواباً ُانہیں خدا کے بڑے بڑے کارنامے جو اُس نےحضرت ابرہام کے وقت سے لے کر جناب یسوع المسیح کے وقت تک کیے تھے یاد دلائے، اور یہ کہ کس طرح خدا کے بندوں نے مسلسل اُسکی نافرمانی کی۔ پھر اُس نے کہا، “تم ضدی اور باغی لوگ ہمیشہ پاک روح کو رد کرتے ہو، بالکل اُسی طرح جیسے تمہارے باپ دادا نے ہمیشہ خدا کو رد کیا اور اسکے نبیوں کو قتل کیا۔ لیکن تم نے تو اُن سےبھی بڑھ کر بُرا کیا ہے! تم نے تو موعودا مسیح (وعدہ کیا ہوامسیحا) کو مار ڈالا!”

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 4

جب مذہبی رہنماؤں نے یہ سنا، تو وہ اِس قدر غصے میں آ گئے کہ اُنہوں نے اپنے کان بند کر لئے اور زور زور سے چلاّئے۔ وہ ستفنس کو گھسیٹ کر شہر سے باہر لے گئے اور اُس کو قتل کرنے کے لئے اس پر پتھراؤ کیا۔

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 5

جب ستفنس مرنے کے قریب تھا تو اُس نے چلاّ کرکہا، “جناب یسوع المسیح میری روح کو قبول کريں۔” پھر وہ اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑا اور پھر چلاّ کر بولا، “مالک، اِن کا یہ گناہ اِن کے خلاف مت شمار کرنا۔” پھر وہ مر گیا۔

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 6

ساؤل نامی ایک نوجوان ستفنس کے ہلاک کرنے والوں کیساتھ متفق تھا اورجب اُنہوں نے اُس پر پتھراؤ کیا تو وہ اُنکے کپڑوں کی حفاظت کر رہا تھا۔ اُس دن، یروشلم میں بہت سے لوگوں نے جناب یسوع المسیح کے ماننے والوں کو اذیتیں دینا شروع کر دیں، اِس سبب سے مومن دوسرے علاقوں کو فرار ہو گئے۔ لیکن اِس کے باوجود، وہ جہاں بھی گئے جناب یسوع المسیح کے بارے میں تبلیغ کرتے رہے۔ ‎

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 7

جناب یسوع المسیح کا ایک شاگرد جس کا نام فلپس تھا ان اہل ایمان میں سے ایک تھا جو یروشلم سے ظلم و ستم کے دوران فرار ہو گئے تھے۔ اس نے سامریہ جا کر جناب یسوع المسیح کے بارے میں تبلیغ کی اور بہت سے لوگ بچ گئے۔ پھرایک دن خدا کے ایک فرشتہ نے فلپس کو ریگستان میں ایک مخصوص سڑک پر جانے کے لئے کہا۔ سڑک پر جاتے ہوئےفلپس نے ایتھوپیا کے ایک اہم عہدیدار کو رتھ میں سوار دیکھا۔ پاک روح نے فلپس کو جا کر اُس شخص سے بات کرنے کو کہا۔

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 8

جب فلپس رتھ کے قریب پہنچا تو اُسے یہ سنائی دیا کہ ایک حبشی شخص حضرت یسعیاہ نبی کا صحیفہ پڑھ رہا تھا۔ اُس شخص نے پڑھا، “وہ اُسے ایک بھیڑ کے بچے کی طرح ذبح کرنے کے لیے لے گئے، اور جس طرح ایک بھیڑ کا بچہ خاموش ہوتا ہے، وہ ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ اُنہوں نے اُس کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا اور اُس کی بے حرمتی کی۔ انہوں نے اس سے اُس کی زندگی چھین لی۔”

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 9

فلپس نے حبشی آدمی سے پوچھا “آپ جو پڑھ رہے ہیں کیا وہ آپ کی سمجھ میں آ رہا ہے؟” ایتھوپیا کے آدمی نے جواب دیا، “نہیں. میَں یہ نہیں سمجھ سکتا جب تک کہ کوئی مجھے سمجھائے نہ۔ برائے مہربانی آؤ اور میرے پاس بیٹھو۔ کیا یسعیاہ نبی نے یہ اپنے بارے میں لکھا ہے یا کسی اَور کے بارے میں؟”

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 10

فلپس نے حبشی آدمی کو سمجھایا کہ حضرت یسعیاہ جناب یسوع المسیح کے بارے میں لکھ رہےتھے۔ فلپس نے اُسے جناب یسوع المسیح کی خوشخبری بتانے کے لئے پاک کلام کے دوسرے صحیفوں کا بھی استعمال کیا۔‎

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 11

فلپس اور ایتھوپیا کا آدمی سفر کرتے کرتے پانی کے پاس آ پہنچے۔ حبشی آدمی نے کہا، “دیکھو،یہاں کچھ پانی ہے! کیا میَں بپتسمہ لے سکتا ہوں؟” اور اس نے گاڑی بان کو رتھ روکنے کے لئے کہا۔

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 12

تو وہ اتر کر نیچے پانی میں چلے گئے، اور فلپس نے حبشی آدمی کو بپتسمہ دیا۔ بعد میں جب وہ پانی سے نکل کر اوپر آئے تو اچانک پاک روح فلپس کو کسی دوسری جگہ لے گئي جہاں اُس نے لوگوں کو جناب یسوع المسیح کے بارے میں بتانا جاری رکھا۔

45۔ فلپ اور ایتھوپیا کا سرکاری افسر — تصویر 13

ایتھوپیا کے آدمی نے اپنے گھر کی جانب سفر جاری رکھا ، وہ خوش تھا کہ وہ جناب یسوع المسیح کو جان گیا تھا۔

اعمال 8:6- 5:8؛ 8:26-40سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔