6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے

6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے — تصویر 1

جب حضرت ابرہام بہت بوڑھے ہو گئے تو، اُن کے بیٹے حضرت اضحاق،ایک جوان آدمی بن گئےتھے۔ توحضرت ابرہام نے اپنا ایک نوکر اُسی علاقے میں بھیجا جہاں اُن کے رشتہ دار رہتے تھے تاکہ اُن کے بیٹے حضرت اضحاق کے لیے ایک بیوی لائے۔

6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے — تصویر 2

ایک لمبا سفر طے کرنے کے بعد جہاں حضرت ابرہام کے رشتہ دار رہتے تھے ،خدا اُس نوکر کو بی بی ربقہ کے پاس لے گیا۔ وہ حضرت ابرہام کےبھائی کی نواسی تھی۔

6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے — تصویر 3

بی بی ربقہ اپنے خاندان کو چھوڑنے اور نوکر کے ساتھ حضرت اضحاق کے گھر آنے پر آ مادہ ہوگئی۔ اُس کے وہاں پہنچتے ہی حضرت اضحاق نے اُس کے ساتھ شادی کر لی۔

6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے — تصویر 4

کافی عرصہ گزرنے کے بعد حضرت ابرہام مر گئے اور تمام وعدے جو خدا نے اُن کے ساتھ عہد میں کئے تھے حضرت اضحاق کو منتقل ہو گئے۔ خدا نے وعدہ کیا تھا کہ حضرت ابرہام کی بے شماراولاد ہو گی، مگر حضرت اضحاق کی بیوی بی بی ربقہ بانجھ تھی۔

6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے — تصویر 5

اضحاق نے بی بی ربقہ کے لئے دعا کی اور بی بی ربقہ جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ ہو گئی۔ دونوں بچے ماں کےپیٹ میں ہی سے آپس میں ایک دوسرے سے مزاحمت کرنے لگے، تو بی بی ربقہ نے خدا سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے۔۔

6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے — تصویر 6

خدانے بی بی ربقہ کو بتایا،“اِن دو بیٹوں سے جو تیرے بطن میں ہیں دو قومیں نکلیں گی۔ وہ ایک دوسرے سے لڑیں گی اور بڑا بیٹا چھوٹے بیٹے کی خدمت کر ے گا۔”

6۔ خدا حضرت اضحاق کے لئے مہیا کرتا ہے — تصویر 7

جب بی بی ربقہ کے بچے پیدا ہوئے، توبڑا بیٹا سرخ نکلا اور اُس پر بال تھے،اور اُنہوں نے اُس کا نام عیسو رکھا۔ پھر چھوٹا بیٹا عیسو کی ایڑی کو پکڑے ہو ئےنکلا، اور اُنہوں نے اس کا نام یعقوب رکھا۔

پیدائش کے 24 : 1-26:25 سے لی گئ بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔