7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 1

جب لڑکے جوان ہوئے، تو حضرت یعقوب گھر پر رہنا لیکن عیسو شکار کرنا پسند کرتا تھا۔ بی بی ربقہ حضرت یعقوب سے مگر حضرت اضحاق عیسو سے پیار کرتے تھے۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 2

ایک دن جب عیسو شکار سے واپس آیا تو وہ بہت بھوکا تھا۔ عیسو نے حضرت یعقوب سے کہا،" جو تُونے کھانا بنایا ہےاُس میں سے مجھے کچھ کھانے کو دے۔" یعقوب نے جواب دیا،“پہلے مجھےتُو اپنا پہلوٹھا ہونے کا حق دے۔” تو عیسو نے اپنا پہلوٹھا ہو نے کا حق حضرت یعقوب کو دےدیا۔ تب حضرت یعقوب نے اُسے کچھ کھانے کودیا۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 3

حضرت اضحاق اپنی برکات عیسو کو دینا چاہتےتھے۔ مگر اُن کے ایسا کرنے سے پہلے، بی بی ربقہ اور حضرت یعقوب نے، حضرت یعقوب کو عیسو بنا کر اُنہیں دھوکہ دے دیا۔ حضرت اضحاق بوڑھےہوچکے تھے اور دیکھ نہ سکتے تھے۔ تو حضرت یعقوب نے عیسو کے کپڑے پہنے اور اپنے ہاتھوں اور گردن کے گرد بکری کی کھال لپیٹ لی۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 4

حضرت یعقوب حضرت اضحاق کے پاس آئے اور کہا،" میَں عیسو ہوں۔ میَں آیا ہوں تا کہ تومجھے برکت دے۔" جب حضرت اضحاق نے بکری کے بالوں کو چھوا اور کپڑوں کو سونگھا تو اُنہوں نے سوچا کہ یہ عیسو ہی ہے اوراُنہیں برکت دےدی۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 5

عیسو حضرت یعقوب سے نفرت کرتا تھا کیو نکہ حضرت یعقوب نے اُس سے پہلوٹھاہونے کا حق اور اُس کی برکت چرا لی تھی۔ تو اُس نے حضرت یعقوب کو اپنے باپ کے مرنےکے بعد قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 6

مگر بی بی ربقہ کو عیسوکے منصوبے کا علم ہو گیا ۔ پس اُنہوں نے اور حضرت اضحاق نے حضرت یعقوب کو دُور اپنے رشتہ داروں کے پاس رہنے کے لئے بھیج دیا۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 7

حضرت یعقوب بی بی ربقہ کے رشتہ داروں کے ساتھ کئی سال تک رہے۔ اِسی دوران اُنہوں نے شادی کی اور اُن کے بارہ بیٹے اورایک بیٹی ہوئی۔ خدا نے اُنہیں بہت دولتمند بنا دیا ۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 8

بیس سال کنعان میں اپنے گھر سے دُور رہنے کے بعد حضرت یعقوب اپنے خاندان، اپنے نوکروں اور جانوروں کے ریوڑوں کے ساتھ و ہاں واپس آئے۔

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 9

حضرت یعقوب بہت خوف زدہ تھے کیو نکہ اُن کا خیال تھا کہ شاید ابھی تک عیسو اُنہیں قتل کرنا چاہتا تھا۔ چنانچہ اُنہوں نے بہت سے جانوروں کے ریوڑ تحفے کے طور پر عیسو کو بھیجے۔ جانور لانے والے نوکر نے عیسو سے کہا،“تیرے خادم حضرت یعقوب نے یہ جانورتجھے تحفےکے طور پر بھیجے ہیں۔ وہ بھی جلدتیرے پاس آنے والے ہیں۔”

7۔ حضرت یعقوب پر خدا کی برکت — تصویر 10

لیکن عیسو پہلے ہی حضرت یعقوب کو معاف کر چکا تھا اور وہ ایک دوسرے کو دوبارہ دیکھ کر خوش ہوئے۔ حضرت یعقوب کنعان میں امن سے رہنے لگے۔ تب حضرت اضحاق نے وفات پائی اور حضرت یعقوب اور عیسو نےاُنہیں دفنایا۔ عہد کے وعدے جو خدا نے حضرت ابرہام سے کئے تھے اب حضرت اضحاق سے حضرت یعقوب کو منتقل ہوگئے۔

پیدائش ‎20:33-27:25 سے لی گئی بائبل کی ایک کہانی

ریڈر میں پڑھیں

کھلے لائسنس (CC BY-SA 4.0) کے تحت استعمال، تبدیلی اور اشتراک کے لیے مفت۔